تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10

وزن کم کرنے کی سرجری سےذیابیطس میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

لندن : وزن کی زیادتی سے پریشان لوگ اب چاہیں تو بغیر کسی نقصان کے خوف کے سرجری کراکر اسمارٹ بن سکتے ہیں

برطانیہ میں ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وزن کم کرانے کے لیے کی گئی سرجری سے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں بہت حد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یہ سرجری باری ایٹریک سرجی کہلاتی ہے اور اس میں گیسٹریک بائی پاسس اورگیسٹریک بینڈس شامل ہیں۔



جوافراد وزن کنٹرول کرنے کے لیے یہ سرجری کراتے ہیں وہ نہ صرف ٹائپ ٹو زیابیطس بلکہ دوسری مہلک بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چودہ سو اکیس افراد نے وزن کم کروانے کے لیے سرجری کروائی جن میں ٹائپ ٹو ذیابیطس پچاس فیصد کم ہو گئی اور باڈی ویٹ ساٹھ فیصد کم ہوا۔ اس سرجری سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول نارمل ہونےکے بھی شواہد ملے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.