1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:11
میانمار میں واٹر فیسٹیول، لوگ جھوم اٹھے
ینگون : میانمار کے شہر ینگون میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل سالِ نو کی تقریبات اور واٹر فیسٹیول تھینگ ین منایا۔ میانمار میں فوجی حکومت عام طور پر اس طرح کے تہواروں پر عائد پابندیاں اٹھا لیتی ہیں اور عوام کے بڑے اجتماع کی اجازت دے دیتی ہے۔ شہر میں بڑے بڑے اسٹیج لگائے گئے تھے اور ان کے ساتھ پانی کے پائپ نصب کیے گئے تھے۔
اس واٹر فیسٹیول کا نام تھینگ ین ہے۔ اس میلے میں لوگ چاندی کے پیالے میں ایک دوسرے پر خوشبو والا پانی پھینکتے ہیں جس کا مقصد ان کے پچھلے سال کے گناہ معاف کرانا ہوتا ہے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ روایت ایک بہت بڑے میلے کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ واٹر فیسٹیول میں شرکت کرنے والے دور دراز علاقوں سے اس میلے میں شرکت کے لیے آتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں اور گانون کی دھنوں پر رقص کرتے ہیں۔ دوسرے افراد اس موقع پر اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے ملتے ہیں اور اپنے بزرگوں سے نئے سال کے آغاز پر آشیروات مانگتے ہیں۔ واٹر فیسٹیول تین دن تک جاری رہے گا۔