1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
گیارہ گھنٹے سے زائد کام کرنیوالوں میں ہارٹ اٹیک کاخطرہ
کنڈن: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ افراد جو دن میں گیارہ گھنٹے سے زاید کام کرتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ سڑسٹھ فیصد بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق وہ افراد جو دو ملازمتیں کرتے ہیں اور دن میں گیارہ سے چودہ گھنٹے کام کرتے ہیں،انہیں ہر دو گھنٹےبعدآرام کرناچاہیئے۔ یونیورسٹی آف کنڈن کی تحقیقاتی ٹیم نے اس سلسلے میں گیارہ سال تک جائزہ لیا جس کے یہ نتائج سامنے آئے کہ ایک سو بانوے افراد میں سے ڈیڑھ سو افارد کو ہارٹ اٹیک ہوا جو گیارہ گھنٹےسے زائد کام کرنے کے عادی تھے۔