1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
نیٹو لیبیا پر حملوں کے اخلاقی جواز سے پریشان ہے، محمود شام
برلن : سینئر صحافی اور روزنامہ اے آر روائی کے چیف ایڈیٹر محمود شام نے کہاہے کہ لیبیا میں زمینی فوج بھیجنے کے معاملے پر امریکہ اور نیٹو ممالک کے موقف میں واضح خلیج موجود ہے۔
برلن میں نیٹو اتحادیوں کی کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو لیبیا پر حملوں کے قانونی اور اخلاقی جواز کے حوالے سے بھی پریشان ہیں۔ محمود شام کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک کو لیبیا میں امدادی سرگرمیوں کے لیئے زمینی فوج بھیجنے پر بھی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں نیٹو کے کردار پر یورپ کے اندر بھی احتجاج کا خطرہ موجود ہے۔