1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
کیا ایک لڑکی برطانیہ کے تخت و تاج کی وارث بن سکتی ہے
لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن کےہاں ہونےوالا پہلا بچہ اگرلڑکی ہوئی توتخت وتاج کی وارث بن سکتی ہے اگر شاہی جوڑے کے گھر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اسے بھی وہی حقوق ملیں گے جو بیٹے کو ملتے ہیں۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق حکومت کوئی ایسا راستہ ڈھونڈھ رہی ہے جس کے ذریعے بیٹی کو بھی وہی حقوق ملیں جو کہ ایک بیٹے کو ملتے ہیں۔
اب تک کی روایت کے مطابق شاہی خاندان میں بیٹا ہی تخت و تاج کا وارث بنتا ہے چاہے اس سے بڑی بہن ہی کیوں نہ ہو برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون اس معاملے کی حساسیت کی وجہ سے زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے۔
وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے اور اس وقت حکومت کی ترجیح برطانیہ کا بڑھتا ہوا مالی خسارہ کم کرنا اور اتحادی ایجنڈا ہونی چاہیے۔