1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
خاندان کےاندرشادیاں،ہیموپھیلیاکےمرض میں تیزی سےاضافہ
کراچی : پاکستان میں خاندان کے اندر شادیوں کی وجہ سے تھیلی سیمیا کے بعد ہیمو پھیلیا کا مرض بھی تیزی سے بڑھ رہا ہےہیمو پھیلیا کےعالمی دن پر فاطمید فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ خاندان کے اندر شادیوں سے یہ مرض منتقل ہوتا ہے۔
جس کی وجہ سے پیدا ہونیوالے بچے متاثر ہوتے ہیں ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں شادی سے قبل خون کا ٹیسٹ کرانا ضروری ہے تاکہ خون کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جاسکے۔