تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15

عزیز میاں قوال کا 69 واں یوم پیدائش آج منایاجارہاہے

کراچی : پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس قوال عزیز میاں میرٹھی کا آج انہترواں یوم پیداش منایا جارہا ہے۔انہترسال گزرنے کے بعد آج بھی ان کی روح پرور اور مسحور کن قوالیاں انہیں پرستاروں کی یادوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔



سترہ اپریل انیس سو بیالیس کو دہلی میں پیدا ہونے والے عبدالعزیز نے نے انیس سو سینتالیس میں پاکستان ہجرت کرکے لاہور میں سکونت اختیار کی۔ استاد عبدالوحید سے فن قوالی سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی،فارسی ادب، اور اردو ادب میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ انیس سو چھیاسٹھ میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر انعام و کرام اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔



عزیز میاں قوال اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے ، اس کے علاوہ انہوں نے علامہ محمد اقبال،صادق اور قتیل شفائی کا کلام بھی بارہا گایا۔انیس سو نواسی میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔سن دوہزار میں عزیز میاں حکومت ایران کی دعوت پر تہران گئے جہاں ہیپاٹائٹس کا مرض اچانگ پیچیدگی اختیار کرگیااور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.