تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16

کیٹ مڈل ٹن پرنس ولیم کو 45 منٹ انتظار کروائیں گی

لندن : انتیس اپریل کو شادی کے ہال میں پہلے شہزادہ پہنچے گا یا شہزادی ۔۔ اس سوال کا جواب دیا ہے شاہی شادی کے جاری کردہ شیڈول نے ۔



شیڈول کے مطابق پرنس ولیم کو ویسٹ منسٹر ایبے میں پینتالیس منٹ تک کیٹ کا انتظارکرنا ہو گا ۔ دوسری جانب کیٹ مڈلٹن جو آجکل شادی کی تقریب کے لئے رہرسلز کرنے میں مشغول ہیں، ساتھ ہی تین برائیڈل جوڑے بھی فائنل کر چکی ہیں لیکن کون سا جوڑا یہ دلہنیا پہنے گی اس بات کا فیصلہ شادی والے دن ہی ہوگا ، یوں تو شاہی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن شادی ہال میں پینتالیس منٹ کا انتظار ۔۔ پرنس ولیم کو گانا نہ پڑ جائے انتہا ہو گئی انتظارکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.