1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17
اٹلی: قدیم روم کی ثقافت کی یاد میں سالانہ پریڈ کا انعقاد
روم : اٹلی میں پرانے ہتھیاروں سے لیس سینکڑوں افراد نے قدیم روم کی ثقافت کی یاد میں سالانہ پریڈ میں حصہ لیا۔ دارالحکومت روم میں مختلف یورپی ممالک سے آئے ہوئے تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے اطالوی فوجی وردیاں اور روایتی چوغے پہن رکھے تھے۔ ہاتھوں میں تلواریں اٹھائے سینکڑوں شرکاء نے مارچ کیااور قدیم روم کی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا۔ پریڈ میں جرمنی، پولینڈ، بیلجیم اور اٹلی کے لوگ شامل تھے۔