تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

فیض احمد فیض کی صد سالہ تقریبات ختم

کراچی: کراچی میں فیض احمد فیض کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں محفل مشاعرہ اور میوزیکل پروگرام رات گئے تک جاری رہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معروف فنکاروں نے فیض احمد فیض کا کلام گایا جس پر شائقین بھی جھومتے اور ناچتے رہے۔



کشمیر اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ محفل موسیقی میں نامور فنکاروں نے فیض احمد فیض کا کلام گا کر لوگوں سے داد وصول کی، جشن فیض میں پرفارم کرنے والوں میں شہزاد رائے، فریحہ پرویز، فیوژن گروپ اور دیگر گروپس کے علاوہ نوجوان گلوکا روں نے فیض احمد فیض کا کلام گایا۔ میوزیکل پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس پر جھومتے رہے، فیض احمد فیض کے انقلابی گانوں پر نوجوانوں نے انقلاب کے نعرے بھی لگائے جبکہ امن کے گیتوں پر لوگوں نے بھرپور داد دی، تقریبات میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔



تقریبات کے اختتامی مراحل میں مذہبی منافرت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ایک قرار داد بھی پیش کی گئی۔ اس سے قبل جشن فیض کے سلسلے میں کتابوں اور پینٹنگز کی نمائش اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.