1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
تاریخی قلعہ کھرپوچوکی خوبصورتی سیاحوں کیلئے دلکش
اسکردو: بلتستان کے ضلع اسکر دو میں واقع تاریخی قلعہ کھر پوچو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے آج بھی سیاحوں کیلئے ایک پر کشش مقام ہے۔
اسکر دو شہر کے ساتھ ہی واقع بلند بالا پہاڈ پر موجود یہ حیرت انگیز قلعہ تیرہویں صدی عیسوی میں حکمران بوکھا نے تعمیر کروایا تھا ۔ بعد میں خاندان مقپون کے عظیم حکمران علی شیر خان انچن نے اسکو مزید توسیع دی ۔ بلتستان میں اسلام کی روشنی پھیلنے کے بعد انھوں نے یہاں ایک مسجد بھی تعمیر کرائی۔
تیر ہویں صدی سے اٹھاریں صدی تک بلتستان اور ار دگرد کی وادیوں میں خاندان مقپون کی حکومت رہی اس دوران یہ تاریخی قلعہ بھی ان کے پاس ہی رہا۔ اٹھارہ سو چالیس میں کشمیر کے ڈوگرہ حکمرانوں نے حملہ کر کے اس قلعے پر بھی قبضہ کر کے قلعے کو آگ لگا دی تاہم آزادی کے بعد اس کو دوبارہ اپنی اصلی حالت میں بحال کردیا گیا یہ قلعہ آج بھی مقپون خاندان کے پاس ہے۔