1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
بھارت کا طویل العمر جوڑا آج ریاستی اسمبلی میں ووٹ ڈالے گا
جلپیاگوری: بھارت میں طویل العمر جوڑا مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں آج ووٹ ڈالے گا۔ ایک سو بائیس سالہ جئے بہادر چھتری اور اس کی ایک سو تین سالہ بیوی سرمایہ چھتری ضلع جلپیاگوری کے گاؤں دیمدیما میں رہتے ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں انیس سو باون سے ہر الیکشن میں ووٹ ڈال رہے ہیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔طویل العمر جوڑے کے پوتے نندا کمار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دادا اور دادی کو پولنگ اسٹیشن پر جانے میں مددد دیں گے۔ مغربی بنگال اسمبلی کی دوسوچورانوے نشستوں پر پہلے مرحلے میں آج ووٹنگ ہورہی ہے۔