تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19

شہزادہ ہیری برطانوی فوج میں کیپٹن کے عہدے پر تعینات

لندن : برطانیہ کے پرنس ولیم تو شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں لیکن ان کے چھوٹے بھائی پرنس ہیری بھی کسی سے پیچھے نہیں، تاہم وہ کسی اور میدان کے شہسوار ہیں،انہیں فوج میں خدمات پر کیپٹن کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے .



آٹھ ماہ کا کورس مکمل کرنے کے بعد پرنس ہیری اپاچی بیج میں کیپٹن کی حیثیت سے شامل ہوگئے ہیں،چھبیس سالہ ہیری اب اس قابل ہوگئے ہیں کہ آئندہ سال افغانستان میں اگلے مورچوں پر جاکر لڑسکیں۔ اپاچی کورس میں شہزادے نے دن رات تربیت حاصل کی،برطانوی فوج نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے افغانستان میں نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز بھیجے ہیں،جو راکٹ اورمیزائیل کوبھی نشانہ بنا کر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



شہزادہ ہیری دو ہزار آٹھ میں بھی افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں ان کی ذمہ داری فضائی حملوں کے ذریعے زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کی رہی۔ تاہم غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں ہیری کی تعیناتی کی خبریں آنے کے بعد انہیں افغانستان سے واپس بلالیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.