1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
لندن: لبلبے کے کینسر کے علاج کی دواکی آزمائش
لندن : لبلبے کے کینسرکے علاج کیلئے دواتیار کرلی گئی جی وی 1001 آزمائشی بنیادوں مریضوں کو دی جارہی ہے یہ دوابرطانیہ کےتریپن اسپتالوں میں ایک ہزار مریضوں کو دی جارہی ہے.
دیگرسرطانوں کی نسبت لبلبے کے اس مرض سے متاثر ہونے کےبعد مریض کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے جارہے ہیں اس لیے ماہرین اس دواکوتیار کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہے تھے
جی وی 1001 کی تیاری کو ایک اہم کامیابی سمجھاجارہا ہےاس دواکو کیمو تھراپی کے ساتھ بھی دیا جاسکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے مکمل علاج تو قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم یہ مریضوں کی زندگی کو بڑھا سکتی ہے۔