تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20

شہزادہ ولیم کی شادی، پولیس کی سیکیورٹی ریہرسل

لندن : برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کا آغاز ہوگیا۔ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے سڑکوں کے اطراف گٹر لایئنز ، الیکٹرک سوئچ بورڈ اور عمارتیں تک کھنگال ڈالیں۔ سیکیورٹی ریہرسل بھی کی گئی۔



لندن پولیس ان دنوں شہزادہ ولیم کی شادی کیلئے سیکیورٹی اقدامات کو رسک فری بنانے کے کام میں مشغول ہے۔ اس کام کیلئے پولیس ٹیموں نے باقاعدہ سڑکوں کے اطراف لگے کھمبوں کے سوئچ باکسز ، یہاں تک کہ سیوریج لائنوں سے کچرا نکال نکال کر اسے چیک کیا، کہ کہیں اس میں کوئی بارودی یا زہریلا مواد تو شامل نہیں۔



لندن پولیس نے سیکیورٹی کے اس کام کیلئے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی ہے ، جنھوں نے نہ صرف ان مقامات پر دھماکہ خیز مواد کی تلاش کی جو حساس ہیں ، بلکہ چرچ میں جاکر بھی ایک ایک چیز کو سونگھا ، اور سیکیورٹی حکام کو ہر چیز آل از اوکے قرار دے کر مطمئن کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.