1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
صفائی کا خبط آپ کو ذہنی مریض بنا سکتا ہے، تحقیق
ایٹلانٹا : صاف ستھرا رہنا ایک اچھی عادت ہے اور حفظانِ صحت ہے۔ مگر صفائی کا خبط ہونا آپ کو ذہنی مریض بنا سکتا ہے ۔ سائندانوں کا کہنا ہے کہ صفائی کا خبط ہونا ایک نفسیاتی مسئلہ ہے اور آپ کو ڈپریشن کا شکار بنا سکتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ گھر اور دفتر جہاں بہت زیادہ صفائی رکھی جاتی ہے وہاں گندگی اور بیکٹیریا کم ہوتے ہیں۔ مگر ساتھ ہی ان کا اثر اثر جسم کے مدافتی نظام منفی انداز سے ہوتا ہے اور وہ اسےکمزرو کر دیتے ہیں۔ اور دماغ بھی صحیح طرح سے کام نہیں کرتا۔ پچھلی تحقیقوں سے پتہ چلا ہے کہ بچوں کو اگر ایسی چیزوں جن میں بیکٹیریا موجود ہوتا ہے سے آگاہ کیا جائے تو ان کا مدافتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
ایٹلانٹا میں کی گئی ایک اسٹڈی سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ صفائی رکھنے سے جلد کی بیماریاں اور ایلرجیز زیادہ تیزی سے اثر انداز ہوتی ہیں۔ جن کی وجہ سے دماغ میں پیدا ہونے والا ایک کیمیکل سیروٹنن جو خوش رہنے کا باعث بنتے ہیں سست رفتار ہو جاتی ہے۔