1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
کیٹ مڈلٹن نے خوبصورتی میں ڈیانا کو پیچھے چھوڑ دیا
لندن: بہو بیگم نے مقابلہ حسن میں ساس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔۔ عنقریب شاہی خاندان کا حصہ بننے والی کیٹ مڈلٹن تیسری خوبصورت شہزادی قرار پاگئیں، لیڈی ڈیانا چوتھے نمبر پر آگئی ۔
ڈیٹنگ ویب سائٹ کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق کیٹ مڈلٹن چوراسی فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسری خوب صورت شہزادی قرار پائی ہیں جبکہ دو فیصد ووٹوں کی کمی سے لیڈی ڈیانا چوتھے نمبر پرآگئیں ۔
پرنسس گریس آف موناکو اور آسکر انعام یافتہ اداکارہ گریس کیلے اکیانوے فیصد ووٹ لے کر دنیا کی خوبصورت ترین شہزادی ٹہریں جبکہ اردن کی ملکہ رانیہ نوے فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔