1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
بھارت بھی شادی میں ون ڈش کا قانون بنانے پر مجبور
نئی دہلی: بھارتی حکومت سماجی تقریبات میں کھانے کے بےانتہا ضیاع کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں غیر فعال ون ڈش کےقانون کا جائزہ لے رہی ہے ۔ بھارتی وزیرخوراک کے وی تھامس نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلےمیں کافی تجاویز موصول ہوئی ہیں لیکن نیشنل ایڈوائزری کونسل کے رکن نے پاکستان کی طرح ون ڈش کا قانون نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔ جس میٹنگ میں یہ تجویز دی گئی اس میں سابق گورنراتر کھنڈ اور راجیہ سبھا کے رکن راجیوشکلہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تھامس کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی سماجی تقریبات میں پندرہ سے بیس فیصد کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ دنیا میں غذائی قلت کے انڈیکس میں تریسٹھویں نمبر پر آنے والے ملک کےلیے یہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی میں ایک چپاتی ایک سبزی کی تجویز قابل غور ہے ۔