1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22
کیٹ مڈلٹن سے مشابہ گڑیا دکانوں پر فروخت کیلئے پیش
لندن : برطانیہ میں پرنس ولیم اور کیٹ ملٹن کی شادی کا بخار عروج پر ،کیٹ مڈلٹن سے مشابہ گڑیا دکانوں پر فروخت کیلئے پیش کردی گئی۔ پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے دن جوں جوں قریب آتے جارہے ہیں ، ویسے ہی برطانیہ میں جوش و خروش عروج پارہا ہے۔لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو اب پریوں اور شہزادیوں کی کہانی سے مشابہ ایک کردار بنادیا ہے۔ جو سنووہائیٹ اور سنڈریلا کی طرح کی تاریخ کا حصہ بن گئی ۔
کیٹ میڈلٹن کی فیشن میں شہرت کےبعد اب گڑیا کی شکل میں بھی پیش کردیا گیا ہے۔یہ گڑیا بالکل کیٹ کی ہی مشابہ ہے جس کا نیلا جوڑااور منگنی کی انگوٹھی بھی تقریبا ویسی ہی ہے۔ جو کیٹ نے منگنی کے وقت پہنی تھی ۔