تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22

پونا:جاپانی گڑیوں کی نمائش،بڑے بھی دیکھنےچلے آئے

پونا : جاپانی گڑیوں کی دنیا بھر دھوم ہے ۔بھارت کے شہرپونا میں سجائی گئی جاپانی گڑیوں کی نمائش ہوئی اور اس نمائش کو دیکھنے بچے ہی نہیں بڑے بھی کھنچےچلے آئے۔



ہاتھ سے بنائی گئی خوبصورت گڑیا دیکھنے آنے والوں نے نمائش کو منفرد اورلاثانی نمائش قرار دیا۔ پروگرام آرگنائزر سیما دیش مکھ کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے لیے خاص طور پر ہاتھ سے بنائی گئی گڑیا منگوائی گئی ہیں۔ ان میں بہت ہی عمدہ اور نازک کام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ گڑیا بنانا جاپانیوں کے سوا اور کسی کے بس کی بات نہیں۔ نمائش میں ایک سو پچاس قسم کی گڑیا رکھی گئیں ،جن میں بیجن،گیشا اور ِاچی ماسٹو کافی قیمتی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.