1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23
کلرلینسزبینائی کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں،ماہرین چشم
کراچی : خواتین میں آج کل کلر لینسز لگانے کافیشن بڑھ گیا ہے ماہرین چشم کے مطابق کلر لینسز بینائی کو متاثر بھی کرسکتے ہیں۔
ماہرین چشم کے مطابق اگر کلر لینسز بینائی کم ہونے کی صورت میں چشمے کی جگہ استعمال ہورہے ہیں تو بہتر ہے لیکن محض فیشن کی خاطر کپڑوں سے میچنگ کرنے کے لئے کلر لینسز کا استعمال بینائی کو خطرہ پہنچا تا ہے۔ سستے قسم کے کلر لینسز آنکھوں کے لئے بے حد نقصان دہ ہیں جن سے نہ صرف آنکھوں میں خارش ہوتی ہے بلکہ آنکھوں میں گدلا پن بھی پیدا ہوجاتا ہے جو اندھے پن کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لینسز استعمال کرتے وقت ان کی کوالٹی ضرور مد نظر رکھنی چاہیئے۔