1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24
چین میں چور عمارت کی پانچویں منزل کی کھڑکی میں پھنس گیا
آن شان: چین میں ایک چور ،، چوری کے دوران عمارت کی پانچویں منزل کی کھڑکی میں پھنس گیا۔ چین کے شہر آن شان میں ایک چور صبح سویرے ایک رہائشی عمارت میں چوری کی نیت سے داخل ہونے کیلیے عمارت کی بیرونی دیوار سے اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا تھا۔
اس دوران اس نے پانچویں منزل کے اندر ایک کھڑکی سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہ کھڑکی میں پھنس کر عمارت کے باہر لٹک گیا۔ مقامی فائر فائٹرز نے تیس منٹ کی جدوجہد کے بعد چور کو زمین پر اتار لیا جہاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔