1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24
جاپان کے طویل العمر شخص کی 114ویں سالگرہ
ٹوکیو: زندگی اللہ کی نعمت ہے اور یہی نعمت اگر ایک سو چودہ سال ہو تو کیا بات ہے۔ جاپان میں رہنے والے جیریمون کمورا انیس اپریل اٹھارہ سو ستانوے کو پیدا ہوئے۔ جیریمون جاپان پوسٹل سروسز سے وابستہ رہے اور آج بھی صحت مند ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہلکا پھلکا کھانا اور ہمیشہ معدے کا بیس فیصد حصہ خالی رکھنا ان کی طویل عمری کا راز ہے۔ جیریمون کمورا ابھی مزید کم از کم مزید چھ برس اس دنیا کو دیکھنے کے خواہشند ہیں۔