1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24
بچوں کو کہانی سنا کر ان کی یادداشت کو تیز کریں، امریکی تحقیق
نیو یارک: امریکی ادارے چلڈرینا کی تحقیق کے مطابق بچوں کوکہانی سنانے سے ان کی یاداشت تیز ہوسکتی ہے۔ پرانے زمانے میں رات کو سوتے وقت بچوں کو کہانیاں اور قصے سنائے جاتے تھے ،،اب یہ روایت قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ لیکن امریکی ادارے چلڈرینا کی ایک تحقیق کے مطابق بچوں کو رات کے وقت کہانیاں سنانے سے ان کی سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچپن میں جن بچوں کو کہانیاں سنائی سنائی جاتی ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں زیادہ ہوتی ہیں۔ اس لئے پرانی روایت تازہ کریں اور کہانیوں کے ذریعے ان کی یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو تیز کریں۔