1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
علامہ اقبال کا چوہترواں یوم وفات آج منایاجارہا ہے
لاہور: شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا آج چوہترواں یوم وفات ہے۔ علامہ اقبال کومصور پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ علامہ اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سےایک تھے۔
ان کی اردو اور فارسی شاعری عوام و خواص میں یکساں مقبول ہے۔اور یہی ان کی بنیادی وجۂ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت مسلمہ کی طرف تھا۔