1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنا بچوں کیلئے نقصان دہ ہے ، ماہرین
سڈنی: زیادہ دیر ٹیلی ویژن دیکھنا بچوں کی صحت کے نقصان دہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے زیادہ دیر تک ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھنے والے بچے بڑے ہوکر دل کے مریض بن سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف سڈنی کی تحقیق کے مطابق چھ سے سات سال کی عمر کے وہ بچے جو زیادہ دیر تک ٹیلی وژن یا کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں، ان میں کھلی جگہوں پر کھیلنے والے بچوں کے مقابلے میں بصارت کی شریانوں میں پھیلاؤ کا عمل رک جاتا ہے۔کم حرکت کرنے والے یہ بچے بڑے ہو کر بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق زیادہ ٹیلی وژن دیکھنا یا کمپیوٹر گیمز کھیلنا بچوں کی دماغی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔