1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
لیگو کے لاکھوں ٹکڑوں سے امریکی طیارہ بردار جہاز کا ماڈل تیار
لندن : ایک برطانوی آرٹسٹ نے لیگو کے لاکھوں ٹکڑے جوڑ کر ریٹائرڈ مریکی طیارہ بردار بحری جہاز کا ماڈل تیار کرلیا۔ رن وے پر کھڑے جنگی طیارے بھی دکھائے۔
لیگو کے ڈھائی لاکھ ٹکڑوں سے تیار کیا گیا جہاز نیویارک کے سی ایئر سپیس میوزیم میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا نظارہ کرنے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے اور برطانوی شہر ی ایڈ ڈائمنٹ کی اس کاوش پر خوب داددے رہے ہیں۔ امریکی ریٹائرڈ طیارہ بردار جہاز انٹرپیڈ کا لیگوسے بنا یہ ماڈل ہزاروں گھنٹے صرف کرنے کے بعد تیار گیا گیا۔