1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے،نئی دوا ایجاد کر لی گئی
کیلی فورنیا: ایک بین الاقوامی طبی تنظیم نے کہاہے کہ ملیریا سے بچاؤ کی ایک نئی دوا کے استعمال سے ہر سال لاکھوں بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کی مروجہ دوا کونین کی بجائے آرٹی سیونیٹ کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ یہ کونین کی نسبت ایک محفوظ دوا ہے۔ نئی دوا کے استعمال سے ہر سال مزید دو لاکھ جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک تخمینے میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال دنیا بھر میں ملیریئے سے آٹھ لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جن میں زیادہ تر براعظم افریقہ کے بچے اور حاملہ خواتین تھیں۔دو ہزار نومیں دنیا بھر میں ساڑھے 22 کروڑ ملیریا کے کیسوں کا اندراج ہواتھا جن میں سے80 لاکھ مریضوں میں بیماری کا حملہ انتہائی شدید تھا۔