1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28
لندن: شاہی شادی کی شاہانہ تیاریاں جاری
لندن : برطانوی شہزادہ کی شادی کی تیاریاں جاری ، بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے تک برطانوی آرمی کے پانچ دستے تعینات ہوں گے جو ،خوبصورت موسیقی سے حاضرین کو لطف اندوز کریں گے۔
بینڈ آف دی کولڈ اسٹریمز گارڈز کا دستہ شاہی شادی کی تقریبات کی رونق دوبالا کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے ، بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے تک کے راستوں پر تقریبا چھ لاکھ شائقین موجود ہوں گے ۔ جن کے لئے یہ دستہ مسلسل موسیقی کی خوبصورت دھنیں پیش کرے گا ۔ پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے تک شاہی جوڑے کے لئے گانے گائے جائیں گے اور دستہ میں شامل گارڈ ٹیپ ڈانس بھی پیش کریں گے ۔