1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
شہزادہ ولیم،کیٹ میڈلٹن کی تصویر پر مبنی ریلوے کارڈز کا اجراء
لندن: برطانیہ میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی اب افسانوی رنگ اختیار کرتی جارہی ہے ۔ کھانے پینے کی اشیا کی پیکنگز، کیکس ، بکٹس اور ملبوسات کے بعد اب برطانیہ کے ریلوے ٹریول کارڈز پر بھی مستقبل کے شاہی جوڑے کی تصویر شائع کردی گئی ہے۔
لندن میں زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے پچھتر ہزار ٹریول کارڈز پر اعزازی طور پر پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی مسکراتی تصویر شائرؤع کی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ مستقبل کے شاہی جوڑے کی تصویر پر مبنی یادگاری ٹکٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کی قیمت ایک اعشاریہ دس پونڈ رکھی گئی ہے۔
آج سے تیس سال قبل بھی برطانیہ میں اسہی طرح ریلوے ٹریول کارڈز پر پرنسسز آف ویلز لیڈی ڈیانا اسپینسر اور شہزادہ چارلس کی تصویر شائع ہوئی تھی۔ شاہی خاندان نے اس روایت کو برقرار رکھا۔