1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
زمین سے محبت کا احساس جگانے کیلئے عالمی یوم ارض
کراچی : زمین سے محبت کا احساس جگانے کے لئے دنیا بھر میں آج یوم ارض منایاجارہاہے۔ ارض ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی کے باعث یہ اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔
زمین کا دن ، انیس سو ستر سے ہر سال بائیس اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد زمین کی بقا کو دوام بخشنے کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے۔انسان نے اپنی ابتدا سے لے کر اب تک بے مثال ترقی کی،ان گنت ایجادات اور دریافتوں نے انسانی زندگی کو پتھر کے دور کے مقابلے میں انتہائی سہل تو بنا دیا ہے مگر انھی کامیابیوں نے کرہ ارض کو خوفناک خطرات سے بھی دوچار کر دیا ہے۔
انسان کے غیر ذمہ داررانہ رویہ کے باعث جہاں قدرتی وسائل کم ہو رہے ہیں وہاں ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے۔ اس دن کاتقاضا یہ ہے کہ ساری دنیا اکھٹی ہو کر زمین کو بچانے کا عزم کرے۔بڑھتی ہوئی آلودگی سے عالمی حدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اوزون کی تہہ میں شگاف پڑ چکا ہے جس سے خطرناک مسائل جنم لے رہے ہیں۔