1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
رنگوں کی محبت نے زندہ رکھا ہوا ہے، ننانوے سالہ پینٹر
نیو یارک : نیویارک کے ننانوے سالہ پینٹر کا کہنا ہے کہ رنگوں اور کینوس کی محبت نے اسے زندہ رکھا ہوا ہے۔ وِل برنیٹ گزشتہ اسی سال سے پینٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں اب بھی رنگوں جیسی چمک دمک ہے۔
وہ آئندہ ماہ سو سال کے ہوجائیں گے۔ لیکن پیرانہ سالی کے باوجود برش ہاتھ میں آنے پر اس کے ہاتھ کینوس پر کسی جواں سال پینٹر سے بھی زیادہ مہارت سے کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پینٹنگ سے محبت ایک جذبہ ہے۔ اور وہ پینٹنگ کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔