1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
نیویارک میں خاتون نے ٹیکسی میں بے بی کو جنم دیا
نیویارک: نیویارک میں خاتون نے ٹیکسی میں بچے کو جنم دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کے اسپتال میں ایوین سوئینی نے میڈیا کو بتایا کہ ایمرجنسی میں اس کے شوہر نے جلدی میں ٹیکسی بلائی تاہم ٹیکسی وقت پر اسپتال نہ پہنچ سکی۔ ڈرائیور نے ٹیکسی روک کر ایمرجنسی نمبر پر کال کی۔ جس کے بعد پولیس اور میڈیکل ٹیم نے اسے اسپتال پہنچایا۔