1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
کیوبامیں انسانی حقوق کیلئےکام کرنے والی خواتین کیلئےایوارڈ
واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے کیوبا میں حکومت مخالف افراد کی رہائی کیلئے کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کیلئے انسانی حقوق ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔
گروپ کی سربراہ لارا پولن کا کہنا ہے کہ کیوبن حکومت نے متعدد بار کی درخواستوں کے باوجود گروپ کے ارکان کو امریکہ آنے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے باعث وہ ایوارڈ لینے کیلئے واشنگٹن نہیں پہنچ سکیں۔ اس نے بتایا کہ کیوبا میں دوہزار تین کے کریک ڈاؤن میں پچہتر افراد کو حکومت کی مخالفت پر گرفتار کرکے انہیں طویل قیدکی سزائیں سنائی گئیں۔ ان کے اہلخانہ نے رہائی کیلئے پُرامن مظاہرے کئے۔ اور ریلیاں نکالیں۔ امریکی حکومت نے ان خواتین کی جدوجہد کے اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔