1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31
زیادہ بیٹھ کرکام کرنے والوں کوپیٹ کا کینسر ہوسکتا ہے، تحقیق
سڈنی : زیادہ وقت بیٹھ کر دفتری کام کرنا صحت کیلئے مضر ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات میں زیادہ وقت بیٹھ کر کام کرنے سے گریز کرنا چاہئے، دوسری صورت میں پیٹ کے کینسر کا خدشہ رہتا ہے۔
آسٹریلیا میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ افراد جو دفتروں میں دس سال سے زائد ڈیسک پر کام کر رہے ہیں انہیں پیٹ کا کینسر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریبا چالیس ہزار لوگ پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بیشتر بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد بھی نہیں بچ پاتے کونکہ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔
یونی ورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دفتری اوقات زیادہ وقت بیٹھنے سے گریز کریں۔ گائے اور بکرے کے گوشت سمیت زیادہ چربی والے کھانے، شراب نوشی اور ورزش نہ کرنا جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔