تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:52

بچپن میں موسیقی سیکھنے والے بڑھاپےتک ذہین رہتے ہیں

نیویارک : ایک امریکی تحقیق کے مطابق بچپن میں موسیقی سیکھنے والے بڑھاپے تک ہین رہتے ہیں۔ امریکی ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیاہے کہ جن لوگوں نے بچپن میں موسیقی سیکھی یا کسی بھی طرح موسیقی سے وابستہ رہے ان کی یاداشت اور ذہانت اپنی عمر کے دیگر لوگوں سے کافی درجہ بہتر تھی۔



امریکی ماہرین صحت نے ستر افراد پریہ تحقیق کی جن کی ذہانت زیادہ تھی وہ بچپن میں موسیقی سیکھے ہوئے تھے یا ان کی موسیقی میں حد درجہ دلچسپی تھی ۔۔تجربے سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ صرف موسیقی سیکھنے سے ذہانت پر فرق نہیں پڑتا بلکہ چھوٹی عمرکاہونا بھی ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.