1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:52
کیٹ میڈلٹن کوبہوبننے کیلئے دوکلووزن کم کرنا ہوگا
لندن : شاہی خاندان کی بہو بننا آسان نہیں۔۔ کیٹ میڈلٹن حسین اور اسمارٹ نظر آئیں اس لئے کھانے کا خوب خیال رکھنا ہے ۔ کیٹ میڈلٹن کے لئے اسپیشل ڈائیٹ پلان بنایاجارہا ہے تاکہ وہ دوکلو وزن کم کریں ۔
کیٹ میڈلٹن شاہی خاندان میں شامل ہوئیں ہیں تو لباس سے خوراک تک کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے۔ شاہی خاندان کی دلہن کو اپنی ڈائیٹ کا رکھنا ہے بے حد خیال ۔۔ شاہی شادی میں شرکت کے لئے صرف بیٹی ہی نہیں کیٹ میڈلٹن کی والدہ بھی تقریب میں شرکت کے لئے اپنا وزن کم کررہی ہیں ساتھ ساتھ کیٹ کے لئے سختی سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ خوراک کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ شادی کے دن پہنا جانے والا جوڑا تنگ نہ ہو۔۔کیونکہ دلہن کا وزن دو کلو گرام ابھی بھی زیادہ ہے۔