1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
انڈونیشیا:اجتماعی شادی کی تقریب،دو سو جوڑوں کی شادی
جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اجتماعی شادی کی تقریب کے دوران رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ اجتماعی شادی کی روائتی تقریب ایک سرکاری ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس موقع پر دو سو غریب جوڑوں کا نکاح کرایا گیا۔
اداے کی جانب سے ہر جوڑے کو پانچ لاکھ انڈونیشین روپے بطور تحفہ اور ہر دلہن کو تین لاکھ روپے بطور جہیز دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف جوڑوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی غریب ہیں اور شادی کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ انہوں نے شادی کرانے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔