1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
ایشیائی نوجوانوں میں امراض قلب کے خطرات میں اضافہ
ممبئی: ایک حالیہ ریسرچ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک کے نوجوانوں میں موٹا پے کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جو دل کے امراض اور ذیابیطس کا موجب بن سکتا ہے۔
بھارت سمیت مختلف ایشیائی ممالک میں کرائی گئی ریسرچ رپورٹ حال ہی میں امریکی کالج آف کارڈ یالوجی کے جرنل میں شائع کی گئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ایشیائی ممالک کے شہروں میں رہنے والے نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ، مستقبل میں دل کے امراض، ہائی بلڈپریشر اور ذیابیطس کا موجب بن سکتاہے۔
اس ریسرچ کے دوران موٹاپے کے شکار گیارہ سو نوجوانوں کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سات سال پر محیط اس تحقیق کے دوران ان تمام گیارہ سو نوجوانوں کے اندر دل کی بیماری، ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر کا عارضہ پایا گیا۔