تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53

کیٹ مڈلٹن شادی سے قبل ہی مقبولیت میں لیڈی ڈیانا کے برابر

لندن: برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور شہزادہ ولیم کی دلہن بننے والی کیٹ مڈلٹن نے شادی سے قبل ہی اپنی ساس برطانوی شہزادی ڈیانا جیسی مقبولیت حاصل کرلی ہے، ایک سروے کے مطابق برطانوی عوام میں مقبولیت کے لحاظ سے مڈلٹن ڈیانا کے برابر پہنچ گئیں۔



مقامی نشریات ادارے کی جانب سے کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق 66 فیصد برطانوی شہریوں نے شہزادہ ولیم کی دلہن بننے والی کیٹ مڈلٹن کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے، سروے کے مطابق یہ لیول کیٹ کی ساس لیڈی ڈیانا کی مقبولیت جتنا ہی ہے۔



نئے پول میں شاہی خاندان کے دیگر افراد میں شہزادہ ولیم کو 81 فیصد اور برطانوی ملکہ ایلزبتھ کو 80 فیصد پسندیدگی کے ووٹ ملے، جبکہ چھوٹے شہزادے ہیری کو برطانوی عوام کی جانب سے پسندیدگی کے 70 فیصد ووٹ ملے۔ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق سروے میں شامل تقریباً نصف افراد نے شہزادہ چارلس اور ان کی بیوی کمیلا پارکر کے حق میں پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.