تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53

بھارت کا سورج کی روشنی چلنے سے ڈرونز کی تیاری پر کام شروع

ممبئی: بھارت کے جنگی جنون میں کمی نہیں آئی، لڑا کا ڈرونز کے بعد سورج کی روشنی سے چلنے والے ڈرون پر کام شروع کردیا، سولر ڈرونز مسلسل پندرہ روز تک پرواز کرتے رہیں گے۔



بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سورج کی روشنی سے چلنے والے ڈرونز تیس ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل پندرہ روز تک پروز کرسکیں گے۔ یہ ڈرونز جدید کیمروں اور دیگر برقی آلات کے ذریعے زمین پر ہر نقل و حرکت سمیت عسکری معلومات سیٹلائٹ کو پہنچائیں گے۔



رپورٹ کے مطابق بھارتی کابینہ نےلڑا کا ڈرونز کی تیاری کیلئے پندرہ سو کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے بھارتی فوج اور بحریہ نے سورج کی روشنی سے چلنے والے ڈرونز کی تیاری کا آرڈر دے دیا ہے۔ بھارت کے جدید ڈرونز آئندہ دو برس میں استعمال میں لائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.