1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:55
چین: برف میں شرارتیں کرتے پانڈا، سب کی توجہ کا مرکز
گوانگ ژو: آئس پارک میں کھیلتے بچے تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے لیکن گول مٹول پانڈا بھی برف میں خوب مزے کرتے ہیں ۔ چین کے صوبہ گوانگ ژو میں موسم گرما آتے ہی برف کے دلداہ جانور پانڈہ کے لئے آئس پارک بنایا گیا ، جہاں پہنچتے ہی یہ پانڈا خوب شرارتیں کر رہے ہیں ۔
درختوں کی شاخوں پر جھولتے ایک دوسرے کو چھیڑتے یہ پانڈا سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ آئس پارک کے ورکرز کا کہنا ہے کہ پانڈا ہمیشہ سردی میں خوش رہتا ہے اور انھیں آئس پارک منتقل کرنے کا فیصلہ اچھا ہے ۔