1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:56
کراچی: لیجنڈ اداکار معین اختر سپرد خاک
کراچی: لیجنڈ اداکار معین اختر کو کراچی کے ماڈل ٹاون قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ، سمیت زندگی کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،فنکاروں اور ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معین اختر کی نماز جنازہ جنید جمشید نے پڑھائی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ معین اختر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا۔