1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:56
کراچی:اےآر وائی پر 3بچوں کی خبر نشر،مخیرحضرات کارابطہ
کراچی : اے آروائی نیوز پرتین بچوں کی خبر نشر ہونے پر متعدد مخیرحضرات نے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا ہے۔سہارا ٹرسٹ میں دو روز قبل ایک ماں اپنے تین بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعدمخیر حضرات کی جانب سے سہارا ٹرسٹ پہنچ کر غریب خاتون اور بچوں کی مالی مدد کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔سہارا ٹرسٹ کے سربراہ رانا اکبر علی کے مطابق تینوں بچوں کی والدہ ثمرین سے فون پر رابطہ ہوا ہے اور اسے بتایا گیا ہے کہ وہ ٹرسٹ کے دفتر پہنچ کر اپنے بچوں کو لے جائیں ، مخیر حضرات مالی مدد کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ اے آروائی نیوز میں جمعرات کی شب تینوں بچوں کی خبر نشر ہوئی تھی۔