1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57
پرنس ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شادی کےلیےویسٹ منسٹرایبےکاانتخاب
لندن : برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ شادی کےلیے معروف ویسٹ منسٹر ایبے کوچنا گیاہے۔
چھ سوپچاس برس قبل شہزادری پیٹریشیا پہلی شاہی دلہن تھیں جنہوں نےالیگزینڈررامسے سےشادی کےلیے اس مقام کو چنا تھا۔اس کےبعد انیس سو سینتالیس میں ملکہ ایلز بتھ اور پرنس فلپ، انیس سو ساٹھ میں شہزادی مارگریٹ ،انیس سوتہترمیں شہزادی این اورانیس سوچھیاسی میں شہزادہ اینڈریواورسارو فرگوسن نےاپنی اپنی شادی کےلیےاسی جگہ کاانتخاب کیا۔ اگرچہ پرنس چارلس اورشہزادی ڈیاناکی شادی سینٹ پال میں ہوئی تاہم انیس سوستانوےمیں لیڈی ڈیاناکےجان لیوا کار حادثے میں اس کی تدفین کی رسومات کےلیےپھرویسٹ منسٹرایبےکاانتخاب کیاگیا۔