تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

دنیا بھرمیں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں سالانہ پچاس کروڑ افراد ملیریا سے متاثر ہوتے ہیں جن میں دس لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔



اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تین ارب تیس کروڑافراد کو ملیریا کا خطرہ ہے۔پاکستان ملیریا کی بیماری کے حوالے سے دنیا میں چالیس ویں نمبر پر ہے۔گزشتہ برس پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے اس بیماری میں اضافہ ہوا ۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دوہزار دس کے دوران پاکستان میں تیس لاکھ افراد ملیریا سے متاثر ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.