1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
سخت ڈائٹنگ سے انسانی صحت کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتاہے
کیلی فورنیا: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ سخت ڈائٹنگ کرنے والے افراد کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے۔
امریکا میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق اسمارٹ بننے اور وزن کی زیادتی کے خوف سے اکثر لوگ اہم غذائی اجناس سے پرہیز کرتے ہیں۔ کیلشیم سے بھر پور غذاؤں سے دوری جسم میں اہم غذائی اجزاء کی کمی کے ساتھ کیلشیم کی کمی کا بھی باعث بنتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہے، بال گرنے لگتے ہیں اور یاداشت پر اثر پڑتاہے۔
ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ ڈائٹنگ کے خواہشمند افراد سخت غذائی پرہیز سے بچیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں انکی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے۔