تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

قوم پرست رہنما جی ایم سید کی آج سولہویں برسی منائی جارہی ہے

سہون : سندھ کے قوم پرست رہنما جی ایم سید کی آج سولہویں برسی منائی جاری ہے۔ غلام مرتضیٰ شاہ عرف جی ایم سید سندھ میں تحریک پاکستان اور قومپرست تحریک کے اہم رہنما رہے۔ وہ انیس سو سینتیس کی سندھ کی آئین ساز اسمبلی کے رکن تھے۔



جی ایم سید انیس سو اڑتیس میں صوبائی وزیر تعلیم بنے۔ اور کانگریس سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ میں شامل ہوئے تھے اور انہوں نے سب سے پہلے سندھ کی آئین ساز اسمبلی میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش کی تھی انیس سو ستر کی دہائی میں جی ایم سید نے قوم پرست تحریک کا آغاز کیا اور انہوں نے جئے سندھ تحریک بناکر سندھو دیش کا نعرہ لگایا۔



جی ایم سید متعدد بار جیلوں میں رہے۔ اور وہ اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک نظر بند رہے اور انیس سو پچانوے میں انتقال کرگئے۔ ان کے آبائی گاؤں سن میں آج ان کی برسی کی تقریبات تین قوم پرست کارکنوں کے قتل کی وجہ سے سادگی سے منائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.