1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
بالوں کو دھوپ کے برے اثرات سے بچائیں،طبی ماہرین
نیویارک : موسم گرما کی آمد آمد ہے۔اور ملک بھر میں گرمی کی لہر ہے۔ایسے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کوباہر نکلتے وقت بال ڈھاپنے سے دھوپ کے مضر اثرات سےبچاجاسکتا ہے۔
خواتین ہوں یا مرد دھوپ میں باہر نکلتے وقت چہرے پر تو سن بلاک لگا لیتے ہیں لیکن بالوں کا خیال نہیں رہتا جس کی وجہ سے موسم گرم ہوتے ہی ان کے بال روکھے ہوجاتے ہیں۔انہیں دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے گیلے بالوں سمیت دھوپ میں جانے سے گریز کریں جبکہ ساتھ ساتھ گرمیوں میں شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال زیادہ کریں۔