1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
شاہی شادی کے لئے موسیقاروں کا انتخاب ، ڈیزائنر کو وارننگ
لندن : شاہی خاندان میں ہونے والی شادی کویادگار بنانے کے لئے موسیقاروں کا انتخاب ہوگیا جبکہ کیٹ میڈلٹن کے شادی کے جوڑے کا راز افشاں کرنے پر ملکہ برطانیہ نے ڈیزائنر کو وارننگ دے دی۔
برطانیہ میں ہر جگہ خوشی کا سماں ہے ۔۔آخر کیوں نہ ہو۔۔دنیا بھر کی پسندیدہ شخصیت لیڈی ڈیانا کے بیٹے پرنس ولیم کی شادی کے دن آنے ہی والے ہیں جس سے ایک طرف تو خوشیوں کا میلہ تو دوسری طرف کچھ پریشانیاں کا سامنا بھی ہے۔پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کو یادگار بنانے کے لئے برطانیہ کے نامی گرامی موسیقار کرسٹوفر وارن گرین نےشاہی جوڑے کے مشورے سے موسیقاروں کا انتخاب کرلیا۔
ایک سوپچاس موسیقاروں پرمشتمل گروپ شادی کے دن کو موسیقی کی دھنوں سے یادگار بنائیں گے یہ تمام کام سرانجام ہوئے تو ملکہ برطانیہ کو ایک تشویش لاحق ہوگئی۔ کیٹ میڈلٹن کی شادی کا جوڑا بنانے والے ڈیزائنر نے عروسی جوڑے کے بارے میں یہ خبر دے دی کہ وہ لیڈی ڈیاناکے جوڑے سے مماثلت رکھتا ہے جس پر ملکہ برطانیہ طیش میں آگئیں کہ ان کے پوتے کی دلہن کے جوڑے کی تفصیلات وہ صیغہ راز میں رکھنا چاہتی تھیں اور ڈیزائنر نے راز فاش کرنے کی کوشش کی کیسے۔ ملکہ برطانیہ نے کیٹ میڈلٹن کے جوڑے کی تفصیلات بتانے پر ڈیزائنر کو وارننگ دے دی کہ کسی بھی قسم کی اطلاع میڈیا تک نہ پہنچے ۔